نئی دہلی،24؍دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی سے سوال کیا ہے کہ جب دوسرے بہت سے ممالک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی روک تھام کے لیے ویکسینیشن شروع توہندوستان کانمبرکب آئے گا؟
انہوں نے ایک گراف شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ دنیا میں 2.3 ملین افراد کو کورونا انفیکشن کے قطرے پلائے گئے ہیں۔ چین،برطانیہ ، امریکہ اور روس نے ویکسینیشن شروع کردی ہے۔ مودی جی ، ہندوستان کا نمبر کب آئے گا؟